Friday, February 25, 2011

hakimi bbbbb


www.alshifaherbal.com   
الشفا نیچرل ہربل فارما لاہور پاکستان رجسٹرڈ
کسٹمر سروس نمبر
+92-313-99-77-999
لینڈ لائن نمبر
+92-42-7005605
موبائل نمبر
+92-313-9900019,+92-333-4358455
ای میل
علاج الشفاء :: سفوف بواسیر
چھلکا ریٹھہ 5 تولہ، کتھ سفید 5 تولہ، سفوف بنالیں۔ ایک چھوٹا کیپسول شام کو ہمراہ ملائی دیں۔ پندرہ دن استعمال کریں۔انشاءاللھ فائدہ ہو گا

نسخہ برائے::سفوف برائے بلڈپریشر،کیلیے
تھوم ایک پاﺅ لے کر چھیل کر کوٹ لیں۔ بعد میں پانی نکالے بغیر خشک کر کے سفوف بنالیں۔خوراک: 1 بڑا کیپسول صبح کو ہمراہ پانی لیں۔ یقین کے ساتھ استعمال کریں فائدہ ہو گا

دما غی خشکی کو ختم کرنے کیلیے
بے حد چھینکیوں کا انا اور زکام بھی بے حد رہتا ہو۔ دما غی کمزور ی بھی ہو ۔ اسے استعمال کریں ذہن اور حافظہ کے لیے مفید ہے ۔ دماغی کام کرنے والو ں کے لیے بے حد مفید ہے ۔ دما غی کمزوری سے لا حق ہونے والے سردرد میں مفید ہے ۔ بینائی کو قائم رکھتا ہے۔ کمزور نظر کو قوی کرتا ہے ۔ نظر گر تی جا رہی ہو تو اس کے متواتر استعمال سے ٹھہر جا تی ہے ۔ دما غی خشکی کو دور کر تاہے اور بے خوا بی میں مفید ہے ۔ بدن کی خشکی کو کم کر تاہے ۔ لا غری کے لیے مفید ہے ۔
نسخہ الشفاء ::: بہت عمدہ قسم کے میٹھے بادام بیس تولہ ، مغز کدو تین تولہ ، مغز خیا رین تین تولہ، مغز

خر بو زہ تین تولہ ، مغز تر بو ز تین تولہ ، پو ست آملہ خشک دو تولہ ، پو ست بہیڑہ دو تولہ ۔ کالی ہڑ ڑدو تولہ ، سونف دس تولہ ، سوکھا دھنیا دس تولہ ، خشخاش سفید ساڑھے سات تولہ ، چینی آدھ سیر ۔
ان تمام چیزو ںکو صاف کر کے کو ٹ چھا ن لیں یا گرائینڈ میں پیس لیں ۔ دوائیں تا زہ، عمدہ، بلا سوراخ ہونی چاہیے ، کیڑا لگی نہ ہو ں۔ نہ زیا دہ پرانی ہو ، جب سا را سفوف تیا ر ہو جائے تو بہت عمدہ قسم کا بنا ہوا کشتہ مر جان ایک تولہ بھی ملا دیں ۔ یہ کشتہ کسی اچھے ماہر طبیب کا بنایا ہوا خرید لیں ۔ بس دوا تیا ر ہے ۔ چائے کی ایک یا دو چمچ صبح نہا ر منہ جو ش دئیے ہوئے نیم گرم دودھ سے کھا ئیں ۔ لیکن اگر زکام رہتا ہو تو دو د ھ کے بجائے ہلکے نیم گرم پانی سے پھا نک لیا کریں ۔ ان شا ءاللہ فائدہ ہو گا ۔ فائدہ ہو نے پر مجھے اپنی دعاﺅں میں یا د رکھیں ، الشفاء

علاج: دل کے مریضو ں کے لیے
نسخہ الشفاء :: مر وارید 2 ماشہ ، طبا شیر نقرہ 6 ماشہ ، چھوٹی الا ئچی 6 عدد ، گل گاﺅ زبان 6 ما شہ ، (صاف شدہ )ور ق چا ندی ایک دفتری بڑا سا ئز ۔ گل گاﺅ زبان ایک تولہ ، ڈنڈیاں وغیرہ نکال کر 6 ما شہ رہ جا تا ہے ۔ سب ادویا ت کو پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھر لیں ایک کیپسول رات سوتے وقت پانی کے ساتھ کھا ئیں ۔ دل کی تمام کمزوریوں کیلیے بہترین ہے
ان شاءاللہ فا ئدہ ہو گا

بچوں کا حافظہ تیز ہوتا ہے
ایک سبز الائچی اور ایک چٹکی پسی ہوئی دار چینی چبا کر ایک گلاس دودھ پلانے سے بچوں کا حافظہ تیز ہوتا ہے۔

معجون۔فربہ،و،قوت اعصاب
نسخہ:مغزاخروٹ،مغزچلغوزہ،مغزحب القلقل،مغزحب القطن،مغزپستہ،مغزبادام شریں،مغزفندق،مغزحب الخضرا،مغزحب الزم
خشخاش سفید،ثعلب مصری،ریگ ماھی،درونج عقربی،ستاور،تال مکھانہ،موصلی سفید،موصلی سنبل،ہر ایک چیز دس دس گرام
عودغرقی،بہمن سرخ،بہمن سفید،تودریین،اسگندھ،تالیس پتر،تخم اوٹنگن،سمندر سوکھ،تخم پیاز،تخم گذر،مغزتخم کونچ،ہرایک چیز6گرام
سورنجاںشیریں،خرفہ،بوزیدان،خولنجاں،دارچینی،جائفل،جاوتری،قرنفل،دارفلفل،زنجبیل،مایہ شتراعرابی،زعفران خالص
ورق سونا خالص،ورق چاندی خالص،ہرایک چیز3گرام،کستوری خالص2گرام،عنبرخالص2گرام،ان تمام چیزوں

کو اچھی طرح
صاف کرکے باریک سفوف کر لیں،سفوف کرنے کے بعد تین گنا خالص شہد ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں معجون بن جائے
گی،یاد رہے کہ کستوری،ورق سونا،ورق چاندی،یہ چیزیں عرق گلاب میں کھرل کرکے ملانی ہیں
طریقہ استعمال،اور،فوائد
2گرام معجون صبح نہارمنہ آدھا کلونیم گرم گائےکے دودھ کیساتھ ایک ماہ تک استعمال کریں
بدن کوفربہ بناتی ہےاعصاب کو مضبوط کرتی ہے درد کمرکو دورکرکے مضبوظ بناتی ہے منی بڑھاتی اورمنی کو گاڑھاکرتی ہےاور اولاد کے جراثیم پیدا کرتی ہے

اخروٹ:سے علاج
درد اعصاب : سردی کے باعث اعصاب میں درد ہوتو روغن اخروٹ کی مالش سے درد دور ہوجاتا ہے اور اعصاب نرم ہو جاتے ہیں
فالج، لقوہ،تشنج
روغن اخروٹ کی مالش اوراسے ناک میں سڑکنے سے فالج، لقوہ،تشنج نجات ملتی ہے
برودت،معدہ
مغزاخروٹ شہد کے ہمراہ کھانے سے رطوبات معدہ کو جذب کرکے معدہ کی سردی کو دور کرتا ہے
وجع الورک
مغزاخروٹ دس گرام ہم وزن مصری کے ہمراہ سات روز تک کھانا وجع الورک میں سود مند ہے
تقویت معدہ
مغزاخروٹ کو انجیر کے ہمراہ کھانے سے بھوک بڑھتی اور معدہ کو تقویت پہنچتی ہے
بواسیر کے مسے
روغن اخروٹ بواسیر کے مسوں پر لگانے سے سوج کم ہو جاتی ہے

اکسیر امساک
مغز تخم سرس کا تیل کولہو سے نکلوا لیں۔ ہاتھ اور پاوں کے تلووں پر ملیں اس سے خوب امساک ہوتا ہے استعمال کریں فائدہ ہی فائدہ ہے۔آپ کا دل اچھل اچھل کر اس بات کی خود ہی گواہی دے رہا ہوگا یاد کرتے پھرتے رہو گے۔ ذرا استعمال تو کرکے دیکھیں پھر تو اسی تیل سرس کو آنکھوں کا تارا بنائے رکھیں گے

علاج : درد کمر عرق النساء
ریوند خطائی دو تولہ‘ گندھک آملہ سار آٹھ تولہ‘ خردل (رائی) آٹھ تولہ‘ سوڈا بائی کارب آٹھ تولہ‘ اسگندھ ناگوری آٹھ تولہ‘ اجوائن چار تولہ‘ فلفل درازدو تولہ سفوف بنالیں۔ ایک ماشہ صبح وشام پانی سے دیں, وجع المفاصل کو دور کرنے میں بے حد مفید چیز ہے۔ پرانی سے پرانی تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔ علاوہ ازیں درد کمر عرق النساءمیں بھی اکسیر صفت مانی جاتی ہے

یورک ایسڈ کے اخراج گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات
یورک ایسڈ کے اخراج اور گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات کےلیے یہ نسخہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔آپ کےلیے درج ذیل ہے
نسخہ: ہوالشافی
سونٹھ۔۔50گرام
سورنجان شیریں۔۔50گرام
اسگند ناگوری۔۔50گرام
تمام چیزوں کو کوٹ چھان کریا گرائنڈرسے باریک پاوڈر بنا لیں
اور صبح و شام کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا نیم گرم دودھ سے استعمال کریں،انشاء اللہ جلد شفا یابی ہو گی۔
بڑاگوشت کا استعمال نہ کریں پالک، سبز پتوں والی ترکاریاں،چاول،گوبھی،بینگن ، چنے اور دالیں استعمال نہ کریں
کم از کم پندرہ دن استعمال کریں

علاج : عصبی دردوں کا
عصبی درد سے مراد وہ درد ہے جس کا ظاہری سبب معلوم نہ ہو۔ مقامی سوزش اور ورم نہ ہو‘ عصب مائوف اور اس کی شاخوں کے محاذی درد کی شکایت ہو اس میں عصبی قوت کے زائل ہوجانے کی وجہ سے عصبی کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔ عصبی افعال میں فتور سے قوائے حیات میں ضعف پیدا ہوجاتا ہے۔
نسخہ:۔ ھوالشافی۔ کیماس 6 ماشہ‘ لملک 6 ماشہ‘ زنجبیل‘ ہلیلہ‘(عود صلیب) ایک ایک تولہ اور مرجان 2 تولہ تمام اشیاءکو پیس کر پانی کی مدد سے دانہ ماش کے برابر گولیاں بنالیں اور سایہ میں خشک کرلیں۔ طریقہ استعمال: ایک گولی صبح ایک گولی رات ہمراہ نیم گرم دودھ کیساتھ کھائیں (مکمل آرام آنے تک)
نسخہ بہت مجرب اور جامع ہیں  بے شمار لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے شفاءدی ہے

نسخہ:بفضلہ تعالیٰ صحت قابل رشک رہتی ہے
پیٹ کے تمام امراض، ہر قسم کانزلہ، قبض، بدن کا ٹوٹتے رہنا، قبل از وقت بالوں کا سفید ہونا، دل کی گھبراہٹ اور دل کے تمام امراض کیلئے
بڑھاپے میں بھی تندرست جوان کی طرح سرخ و سفید چہرہ رہتا ہے۔ چہرہ و بدن پر جھری نہیں آتی۔ یہ نسخہ باقاعدگی سے استعمال کرتے رہنا چاہیےاور بفضلہ تعالیٰ صحت قابل رشک رہتی ہے، وہ نسخہ یہ ہے، سنا کی پتیوں کا سفوف، گلاب کے پھول کی پتیوں کا سفوف، شہد خالص ہم وزن، تمام ادویات کو خوب کھرل کرکے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا لیں اور اللہ کا نام لے کر صبح و شام ایک ایک گولی تازہ پانی سے لیں اور ہر ماہ بائیس دن استعمال کرنے کے بعد 8روز ناغہ کریں، پیٹ کی تمام بیماریوں کیلئے اکسیر ہے۔ ہر قسم کا نزلہ، بھوک نہ لگنا، قبض، بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا، بدن کا ٹوٹتے رہنا، دل کی گھبراہٹ اور دل کے تمام امراض کیلئے مفید ہے۔ (مایوسی، ٹینشن، بلڈپریشر Low اور High دونوں کیلئے فائدہ رساں، غصہ کی زیادتی کو کم کرنے کیلئے اور برے خوابات سے محفوظ رہنے کیلئے، جریان و احتلام، لیکوریا میں بھی اکسیر ہے
پانچ منٹ میں شدید سردرد سے یقینی نجات
دو عدد بڑی الائچیوں کے دانے نکال کر منہ میں رکھیں ساتھ ہی ایک چمچ چینی ڈالیں اور انہیں اس طرح چوسیں جس طرح چیونگم چباتے ہیں اور چوس چوس کر رس پیتے رہیں پانچ منٹ میں شدید سردرد سے یقینی نجات مل جائے گی چند دن کے استعمال سے مکمل طور پر سر کا درد ختم ہو جائےگا میں نے یہ نسخہ کئی مریضوں کو بتایا جن کے سر میں اکثر درد رہتا تھا اس ٹوٹکے کی وجہ سے آرام مل گیا

تین دن کے اندربلڈپریشر نارمل ہوجائیگا
عناب کے فوائد
عناب ایک پائو لیں رات کو کسی مٹی یا چینی کے برتن میں پانی ڈال کر اس میں صرف سات دانے عناب بھگو کر رکھیں۔ صبح نہار منہ وضو کرکے تین تین بار اول و آخر درود شریف درمیان میں گیارہ مرتبہ سورۀ کوثر پڑھ کر اس عناب کے پانی جس کو پہلے مل کر چھان لیا ہو پر دم کرکے پی لیں انشاءاللہ تعالیٰ چند روز کے استعمال سے ہی بلڈپریشر نارمل ہوجائے گا

پیاز کا کرشمہ
علاج، و،نسخہ: دل کے بندوالوکھولنے کا
اگر آپ کے دل کے وال کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے بند ہیں
صرف پندرہ دن کے اندر یہ مسئلہ حل ہوجائے ۔ انشاءاللہ آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے پیاز کی شکل میں ہمیں ایک ایسی نعمت عنایت فرمائی ہے جو دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ چربی کو بھی جلد خارج کردیتی ہے۔ آپ نے سفید پیاز دیکھی ہے؟ سفید رنگ کی پیاز یہی پیاز آپ کے مرض کا شافی علاج ہے طریقہ استعمال ایک عدد بڑا پیاز لے لیں جس کا وزن 100 گرام سے 150 تک ہو‘ اس کو کوٹ کر اس کا پانی نکال لیں‘ اس پانی کو صبح نہار منہ پی لیں اللہ کے حکم سے پندرہ دن کے اندر اندر وال بالکل صاف ہوجائیں گے۔ میں نے بے شمارمریضوں کو یہ نسخہ استعمال کروایا اور پندرہ دن کے بعد دوبارہ چیک اپ کروایا تو دل کے وال بالکل صاف ہوگئے (نوٹ: پیاز کا رس پینے کے تقریباً ایک گھنٹہ کچھ کھانا پینا منع ہے) اس کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی کی جائے اور اگر سفید پیاز نہ ملے تو سرخ پیاز بھی استعمال کروائی جاسکتی ہے۔

درد سر کا مجرب نسخہ
کوئی ایک بھی مریض نہیں اس جس نے یہ معجون استعمال کی ہو اور اس کا سردرد ختم نہ ہوا ہو کیا بوڑھے کیا‘ جوان مرد ہو یا خواتین جس نے بھی استعمال کی‘ اس کو شفاءملی۔ دعائوں کی درخواست کے ساتھ نسخہ حاضر خدمت ہے۔
نسخہ
گل سرخ بادر نجبویہ‘ برگ گائو زبان‘ گل بنفشہ اصل السوس ہر ایک ایک تولہ‘ انجیر زرد دس دانہ‘ مویز منقیٰ‘ عناب ہر ایک بیس دانہ سپستان سودانہ‘ سب دوائوں کو رات کے وقت تین پائو پانی میں بھگوئیں۔صبح کو جوش دیکر چھان کرقند سفید پائو سیر داخل کرکے قوام بنائیں اوور آخر قوام میں کشمش ایک پائو پیس کر شامل کردیں۔ بعدازاںبرگ سناءمکی سات تولہ‘ ہلیلہ زرد تین تولہ‘ ان تینوں دوائوں کو خوب باریک سفوف کرکے روغن بادام شیریں میں چرب کرکے قوام میں ملادیں۔ صبح کو ایک ماشہ سے تین ماشہ تک عرق بادیان بارہ تولہ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔چندماہ۔

سنا مکی کا کمال جھریاں مٹ جائیں
جوانی عود کر آئے، قبل از وقت پڑی جھریاں مٹ جائیں
8 سنا کی پتیاں چن لیں اس میں پھلی یا اس کی ڈنڈیاں اور تنکے نہ آنے دیں اور ان کو حسب ضرورت لے کر چار گنا پانی ڈال کر ہلکی آگ پر پکائیں کہ پانی اس میںجذب ہو جائے۔ اس وقت نکال کر گھوٹنا شروع کر دیں اور گولیوں کے قوام پر آنے کے بعد دو، دو رتی کی گولیاں بنا لیں ۔ایک ایک گولی صبح و شام کسی بھی چیز سے لیں، اس سے قبل از وقت پڑی ہوئی جھریاں مٹ جاتی ہیں اور قبل از وقت آیا ہو بڑھاپا دور ہو کر جوانی عود کر آتی ہے




No comments:

Post a Comment