Friday, February 25, 2011

Hakimi 1111111


اکسیری سادہ مقوی نسخے
رات کے کھا نے کے بعد کھجو ر یا چھو ہا رے ( پانچ چھے ) خوب چبا کر کھائیں اور اوپر سے دودھ پی لیں ۔ ٭کالے چنے آدھی مٹھی ، گرم دودھ میں بھگو کر صبح خو ب چبا کر کھائیں اور دودھ بھی پی لیں اس میں تھوڑے گڑ کا اضا فہ بھی کر سکتے ہیں ۔ ٭سفید تِل ہلکے بھون کر رکھ لیں ۔ دو چائے کے چمچے اس تِل کے برا بر شکر ملا کر کھانے سے شبا ب کی فصل پر بہار آتی ہے ۔ اسی میںبا دام شیریں کا اضا فہ بھی کر سکتے ہیں ۔ ٭ مو صلی سفید کا سفو ف اور شکر چھ چھ گرا م کھا کر دودھ پی لیں ۔ اسی طر ح ثعلب مصری اور ستا ور کا سفوف بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ ٭سینبھل کی جڑکا سفوف 6 گرام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ ٭کچھ عرصے تک روزانہ مو لی کے بیج 6 گرام کھا نے سے بھی طاقت میں اضا فہ ہو تا ہے ۔

نسخہ الشفاء:لعوق قوت باہ
ہلیلہ سیاہ50گرام،ہلیلہ کابلی50گرام،پوست بلیلہ50گرام،آملہ مقشریعنی صاف کیاہوا50گرام
20 فلفل سیاہ گرام،دارفلفل50گرام،زنجبیل20گرام،بسباسہ20گرام،بوزیدان20گرام،شیطرج ہندی20گرام،شقاقل20گرام،تودرین20گرام،لسان العصافیئر20گرام،کنجند مقشر20گرام
خشخاش20گرام،موصلی سفید50گرام،،تمام چیزوں کا سفوف بناکر روغن بادام200گرام
لےکراسمیں سفوف کو چرب کریں بعد میں اس وزن کے مطابق تین گنا شہدمیں مکس
کر لیں لعوق قوت باہ تیار ہے
مقدار خوراک ایک بڑا کھانے والاچمچ صبح نہارمنہ نیم گرم دودھ کیساتھ دن میں ایک بار
25یوم استعمال کریں
فوائد،قوت باہ کیلیے بہترین ہےاعصابی کمزوری کو دور
کرتی ہے امساک میں بھی خوب اثر رکھتی ہے

جریان- احتلام – کمردرد- کا علاج
گو کھرو 30 گرا م کو تین بار دودھ میں بھگو کر خشک کرلیں اور سفوف بنا کر رکھ لیں ۔ سفید خشخاش 10 گرا م ، مغز با دام شیریں 6 گرام ، عرق گلا ب نصف پیا لی ، ثعلب مصری 6 گرا م ، بہمن سفید 6 گرام ، تخم شلجم، پان کی جڑ ، شقاقل مصری ایک ایک گرا م پیس لیں ۔ گوکھرو کا سفو ف 5 گرام تمام دواﺅ ں کے ساتھ دودھ میں شامل کر کے خوب پھینٹیں اور چینی بقدر ذائقہ ملا کر ایک دو جوش دے کرحریرہ بنا کر پیئں ۔ صبح نہار منہ- 5- دن لگاتار

پیا زکا رس اور شہد
ایک کلو اصلی شہد اور ایک کلو سرخ پیا ز کا رس ملا کر ہلکی آنچ پر پکا ئیں ۔ جب ایک کلو شہد رہ جائے تو اتار کر سرد کر کے بوتل میں رکھ لیں ۔ روزانہ ایک چمچ یہ شہد چاٹ کر اوپر سے دودھ پی لیں ۔ لہسن کے حلوے اور اس شہد سے کو لسٹرول کی سطح بھی کم ہو جا ئے گی ۔

مقوی باہ: پیا ز کا حلوہ
سر خ چھلکے والی پیا ز ایک کلو ، دودھ دو کلو ، گھی اصلی ایک کلو ، چینی یا دیسی شکر ایک کلو ، خشخا ش250 گرام ، دار چینی 50 گرام ، مغزِ با دام شیریں 50 گرام ، پستہ 50 گرام ، مغزِ چلغو زہ 50 گرام ، اخروٹ کی گری 50 گرام ، سفید تل ہلکی آنچ پر بھنے ہوئے 50 گرام ، پیا ز کو چھیل کر باریک کا ٹ کر اسٹین لیس اسٹیل یا قلعی دار بر تن میں دودھ ، شکر اور دار چینی کے ٹکڑوں کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکا ئیں ۔ دودھ خشک ہونے پر دار چینی کے ٹکڑے نکا ل کر پھینک دیں اور اب اس میں گھی ڈال کر بھونیں ۔ جب حلوا سا بن جائے تو خشخاش باریک پیس کر اور دیگرمیوہ باریک کتر کر شامل کر کے ٹھنڈا ہونے پر مرتبان میں احتیا ط سے رکھ لیں ۔ صبح و شا م 20-20 گرام یہ حلوا استعمال کریں ۔

جریان اور اس کا علا ج
آج کل جدھر دیکھو اسی مر ض کا رونا ہے ۔ نوجوان نسل میں سے تو شاید ایک آدھ خوش نصیب ہو گا جو اس کے دام میں نہ پھنسا ہو ۔ اس کے مریض کو دیکھو تو چہرہ بے رونق ، رخسار دبے ہوئے پژمر دہ اور سر خی نام کی چیز نہیں ہو تی آنکھو ں میں نو ر نہیں اور دل میں فر حت و سرور نہیں ۔ نہ ہا تھ میں قوت اور نہ دل میں ہمت ۔ پریشان نہ ہو ں ۔
نسخہ نمبر 1 : مو صلی سیا ہ ، مو صلی سفید اور کلونجی ہم وزن لے کر سفوف بنا کر برا بر شکر ملا کر چند رو ز تک ایک تولہ ہمراہ دودھ بوقت صبح کھائیں نہا یت بہتر ہے ۔
نسخہ نمبر 2 : سات عدد چھوارے لے کر اس کو دودھ بر گد میں ایک یا دو یا تین دفعہ تر اور خشک کر کے گٹھلی نکا ل کر اس میں بھو سی اسبغو ل بھر کر کے آدھ سیر دودھ گائے میں ایک چھوا رہ ڈال کر جو ش دیں ۔ جب دودھ نصف رہ جائے تو پہلے چھوارہ کھائیں اور اوپر سے دودھ پئیں مجر ب ہے

نہایت ہی مجرب گھریلو نسخہ بلڈ پریشرکا علاج
خالص شہر لے کر صبح نہار منہ پانی ابال لیں اس سے آدھا گلاس لے کے نیم گرم کرلیں۔ دو چمچ شہر ملا کر آدھا لیموں درمیانی سائز کا نچوڑ لیں اور نوش فرما لیں، کھانا دو گھنٹے بعد ہی کھائیں۔ رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ نیم گرم حسب ذائقہ شہر “دو چمچ” ملا کرکے پی لیں
تقریبا دو ہفتہ استعمال کرلیں، انشاء اللہ شفا ہوگی۔ دعاؤں میں یاد رکھی
ں۔

نسخہ : یورک ایسڈ اور دردو ں سے نجا ت
سونف ،ملٹھی اور سورنجاں شریں کو ہموزن یورک ایسڈ معد ے کے لیے قبض کے لیے صبح ، شام ایک ایک چمچہ چھوٹا دودھ نیم گرم کے ہمراہ ۔گھٹنو ں کے درد،کمر اور جوڑوں کے درد خاص طور پر معدے اور یورک ایسڈ کے مریضوں کے لیے یکساں مفید ۔ایسے بہت سے مریض جنہوں نے بے شما ر ادویا ت کھائیں لیکن اندر کی تپش ختم نہیں ہوئی۔ سیاہ چہرہ جلا ہواجسم 15-20 دن میں بالکل تندرست ہو گیا۔ تقریباً دو سال سے کئی لوگوں کو دیا بہت نفع مند ثابت ہوا۔


نسخہ:سفوف جریان
علامات: جریان منی میں منی کے قطرے پیشاب میں شامل ہوکر خارج ہوتے ہیں ان کا اخراج کبھی پیشاب کے شروع میں کبھی درمیان میں کبھی آخر میں اور بعض اوقات مسلسل پیشاب کے ساتھ ہوتا ہے۔
نسخہ: کلونجی 10 گرام‘ سفید موصلی 25 گرام‘ ثعلب مصری 25 گرام‘ خشک سنگھاڑا 25 گرام۔ طریقہ استعمال: ان سب کو لے کر اچھی طرح پیس لیں اور سفوف تین گرام رات کو دودھ کے ساتھ بیس دن استعمال کریں۔مذکورہ بالا نسخہ آزمودہ اور انتہائی مجرب ہے کئی مریضوں کو استعمال کرایا کامیاب پایا

بد ھضمی اور گیس کیلیے نسخہ
ھوالشافی: خالص ہینگ لے کر قدرے خالص دیسی گھی میں بھون لیں۔
سونٹھ تین تولہ‘ لاہوری نمک دوتولہ‘ کالا نمک دو تولہ‘ لونگ ایک تولہ‘ خولنجان ایک تولہ‘ کالی مرچ ایک تولہ‘ فلفل دراز ایک تولہ‘ چھوٹی الائچی ایک تولہ‘ کباب چینی ایک تولہ‘ مصطگی ایک تولہ‘فلفل مویہ (پپلامول) ایک تولہ‘ دیسی اجوائن ایک تولہ‘ کابلی ہڑ کا چھلکا ایک تولہ‘ بیڑہ کا چھلکا ایک تولہ‘ آملہ کا چھلکا ایک تولہ‘ کلونجی ایک تولہ کے ساتھ ملا کر کوٹ چھان کر باریک سفوف بنالیں اب اس سفوف میں لعاب گھیکوار‘ ادرک کا پانی اور لیموں کا پانی اس قدر ڈالیں کہ چار انگلی اوپر یعنی تقریباً ڈیڑھ انچ رہے۔


No comments:

Post a Comment